قبائلی اضلاع میں انتخابات20دن کیلئے موخر کردیئے گئے
اسلام آباد(زمینی حقائق) قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے 2 جولائی کو ہونے والے انتخابات 18 روز کے لیے موٴخر کردیے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف خان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موصول درخواست کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیشن نے فیصلہ کیا کہ قبائلی اضلاع کی نشستوں کے لیے انتخابات 20 جولائی کو ہوں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ افغانستان سے دہشت گرد حملوں کے خطرات ہیں، سیاسی قیادت کو بھی نشانہ بنانے کے حوالے سے خدشات موجود ہیں اس لیے الیکشن 20 روز کے لیے ملتوی کیے جائیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں امن و امان کی خراب صورتحال پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
Comments are closed.