قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

54 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد : قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے، جس پر عمل درآمد کیلئے آسان سا طریقہ کار واضح کیا جس کے بعد قطر پاکستانیوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دے دے گا.

اس حوالے سے ترکیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق قطر حکومت نے پاکستانی شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے.

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر پیشگی ویزا کے قطر میں داخل ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری قطر پہنچنے پر ایئرپورٹ سے 30 دن کا مفت ویزا حاصل کر سکتے ہیں.

تاہم اس کے لیے چند بنیادی شرائط پوری کرنا لازمی ہے۔ ان شرائط میں کم از کم 6 ماہ تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ، قیام کے تمام دنوں کی ہوٹل بکنگ، واپسی کا کنفرم ایئر ٹکٹ اور تقریباً 5 ہزار قطری ریال کی مالی حیثیت کا ثبوت شامل ہے۔

اس کے علاوہ قطر روانگی سے قبل پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا بھی لازم ہوگا۔ یہ سہولت صرف سیاحتی مقاصد کے لیے ہے، نوکری یا کاروباری سرگرمیوں کے لیے متعلقہ ویزا لینا ضروری ہوگا۔

Comments are closed.