شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 13جوان شہید،جوابی کارروائی میں14دہشتگرد ہلاک

53 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 13جوان شہید،جوابی کارروائی میں14دہشتگرد ہلاک ہوئے،حملے میں3 شہری بھی شدید زخمی ہوئے، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 14 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کا شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ کیا، حملہ کی منصوبہ بندی اور سرپرستی دہشت گرد ریاست بھارت میں ہوئی۔

اعلامیہ بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جسے قافلے کے لیڈنگ گروپ نے روک کر اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

مایوسی کے عالم میں خارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی کو قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرا دیا۔جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید ہو گئے، وطن کے محافظوں نے جوابی کارروائی کے دوران خوارج کا تعاقب کیا گیا 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

شہداء میں صوبیدار زاہد اقبال ،حوالدار سہراب خان ،حوالدار میاں یوسف ،نائیک خطاب شاہ شامل ہیں۔ سپاہی روحیل ،سپاہی محمد رمضان ،سپاہی نواب ،سپاہی زبیر احمد ،سپاہی محمد رمضان ،سپاہی ہاشم عباسی ،سپاہی مدثر اعجاز سپاہی منظر علی نے بھی جام شہادت نوش کیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں3 شہری بھی زخمی ہوئے جن میں د وبچے اور ایک خاتون شامل ہیں.

علاقے میں آپریشن جاری رہے گا ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments are closed.