دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18 افراد بہہ گئے، 7 کی لاشیں مل گئیں

55 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
پشاور:بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18 افراد بہہ گئے، 7 کی لاشیں مل گئیں جبکہ 3 کو زندہ بچا لیا گیا ہے  دیگر کی تلاش جاری ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کے مطابق دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا، ذرائع کے مطابق اب تک7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

شاہ فہد نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاوٴ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

ادھر دیر لویر میں منڈہ اور خزانہ برساتی ندیوں میں پانچ افراد پھنس گئے، جن میں دو خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہے۔پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو اور دیگر فلاحی اداروں نے آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعاکی ہے ۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاوٴں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیرِ اعظم کی سوات میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے پر ایم ڈی ایم اے، انتظامیہ و ریسکیو حکام کی پذیرائی کی ہے ۔

Comments are closed.