وزیراعظم زرتاج گل سے ناراض ، کابینہ اجلاس میں بولنے نہ دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے سے روک دیا۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی جانب سے اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھے گئے خط کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن شبنم گل کی تعیناتی کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے زرتاج گل وزیر سے ناراضی کا اظہار کیا۔
زرتاج گل نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے کے لیے ہاتھ کھڑا کیا تو وزیراعظم نے انہیں روک دیا، تو وزیراعظم نے کہا کہ زرتاج گل آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایت بھی کی کہ وزراء اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔
Comments are closed.