امریکہ ہم سے ہزاروں کلو میٹر دور ہے مگر ہم اسے نقصان پہنچائیں گے، ایران

52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے امریکہ ہم سے ہزاروں کلو میٹر دور ہے مگر ہم اسے نقصان پہنچائیں گے، ایران کے سفر کا کہنا تھا کہ ہم اقوامِ متحدہ کے چارٹر آرٹیکل51 کے تحت اپنے حق کا دفاع استعمال کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم نے ایران پرحملوں کی مذمت کی ہے، پاکستان کی حکومت کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی سیاسی شخصیات، میڈیا اور سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 15 جون کو عمان میں امریکا کے ساتھ مذاکرات طے تھے، 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، اسرائیلی حملے میں شہری آبادی اور ہمارے کمانڈروں کو شہید کیا گیا، یہ حملہ سلامتی کونسل کے 3 ارکان کی مدد سے کیا گیا۔

ایران کے سفیر نے کہا کہ اسرائیل این پی ٹی کے کسی معاہدے کا دستخط کنندہ نہیں، ہم این پی ٹی کے دستخط کنندہ ہیں، ہم پر آئی اے ای اے کی سخت نگرانی ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ اگر مسلم دنیا نے مدد کرنا ہوتی تو وہ غزہ کے مظلوموں کی کرتے، امریکہ اور اسرائیل چاہتا ہے کہ وہ اس جنگ کو اس علاقے میں پھیلا دیں۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ اس جنگ میں اسلامی ممالک کو نہ گھسیٹا جائے، ہر امریکی صدر پہلے رجیم چینج کی بات کرتا ہے پھر ہم سے مذاکرات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے 15 بار تصدیق کی ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، ہمارے سپریم لیڈر کہہ چکے ہیں کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم اقوامِ متحدہ کے چارٹر آرٹیکل51 کے تحت اپنے حق کا دفاع استعمال کریں گے، امریکا ہم سے ہزاروں کلو میٹر دور ہے مگر ہم امریکا کو نقصان پہنچائیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے انتخاب کے دو ماہ کے اندر متعدد جرائم کیے، ہم لمبے عرصے تک یہ جنگ اپنے وسائل کے مطابق لڑنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے کسی سے فوجی امداد کی درخواست نہیں کی،ایرانی سفیر کا موقف.

Comments are closed.