عید کا تحفہ ، پٹرول پھر 4روپے26پیسے مہنگا کر دیاگیا
اسلام آباد(زمینی حقائق)وفاقی حکومت نے عید سے پہلے ایک بار پھر عوام پیٹرول بم گرا دیا۔
پیٹرول 4روپے 26پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 4روپے 50 پیسے، مٹی کا تیل 1روپے 69پیسے، لائٹ ڈیزل 1روپے 68 پیسے مہنگا کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب رات گئے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 26 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 50پیسے اضافہ کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت 1روپے 69پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 1روپے 68پیسے بڑھائی گئی۔
پیٹرول کی نئی قیمت 112روپے 68پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 126روپے 62پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 98روپے 46پیسے اور لائٹ ڈیزل 88روپے 62پیسے کا ملے گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو چکا ہے۔
Comments are closed.