ورلڈ کپ، پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست ، پوری قومی ٹیم 105رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

ناٹنگھم میں ویسٹ انڈین کپتان ہولڈ ر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پوری ٹیم فاسٹ اٹیک کے سامنے بے بس دکھائی دی۔

17رنز پر پہلے امام الحق 3رنز بنا کر آوٹ ہوئے، فخر زمان اور بابر اعظم 22.22 رنز بنا سکے۔۔ تھامس نے 4 جبکہ جیسن ہولڈر نے 3 شکار کیے۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف 13.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

فخر زمان نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، مگر وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، انہوں نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور رسل کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔

حارث سہیل نے حسب روایت خوفزدہ سا آغاز کیا ور 11 گیندوں پر صرف ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز بنا کر آندرے رسل کا شکار بنے۔

مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا مگرہ وہ بھی ٹیم کو زیادہ دیر تک سہارا نہ دے سکے انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 22 بنائے اور تھامس کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا دی۔

قومی کپتان سرفراز احمد تو ایک عرصہ سے بیٹنگ فارم کے بغیر صرف باتوں پر گزارا کررہے ہیں اور پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے خواہش مند رہے ہیں لیکن اس بار بھی وہ ناکام ہی رہے اور صرف 8رنز ہی بنا سکے اور جسین ہولڈر کی گیند کا شکار بنے،عماد وسیم بھی ایک رنز بنا کر ہولڈر کا نشانہ بن گئے۔

آل راؤنڈر کہلانے والے شاداب خان صفر پر تھامس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ حسن علی ہولڈر نے آوٹ کیا انہوں نے بھی ایک سکور بنایا۔ محمد حفیظ 16 رنز بنا کر بنا کر ایک اندھا دھند شارٹ کھیلتے فائن لیگ پر کیچ دے بیٹھے۔

وہاب ریاض 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ محمد عامر 3 سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے تھامس نے 4 جبکہ ہولڈر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آندرے رسل کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ کوٹریل نے صرف امام کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کیریبین ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔ کرس گیل نے حسن علی کو دوسرے اوورز میں ہی دو بلند بالا چھکے لگائے۔ تاہم کالی آندھی کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گری، فاسٹ باولر محمد عامر نے شائی ہوپ کو 11رنز پر آوٹ کیا۔

ہولڈر الیون کی دوسری وکٹ 46 سکور پر گری، اس بار بھی محمد عامر نے انہیں صفر پر آؤٹ کیا۔ بابر اعظم نے ان کا کیچ لیا۔ کرس گیل کو بھی عامر نے آوٹ کیا، گیل نے 34 گیندوں پر 6 چوکوں، 3 چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنا ئے ۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے نکولس پوران نے 19 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، ہٹمائر7 رنز بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف 13.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کی طرف سے محمد عامر 6 اوورز میں 26 رنز دیکر 3 وکٹیں لے سکے۔ جب کہ حسن علی اور وہاب ریاض کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

Comments are closed.