ٹی 20 سیریز ، پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی

43 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
لاہور: ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم ا?خری اوور میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان لٹن داس 48 رنز کیساتھ نمایاں رہے، تنزید حسین 31 ، ذاکر علی 36 اور توحید ہردوئی 17 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5، شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان ا?غا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے، کپتان سلمان آغا 34 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، شاداب خان 48،محمد حارث 31، خوشدل شاہ نے 5 رنز بنائے۔
فخر زمان ایک اور صائم ایوب بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے 2 جبکہ مہدی حسن، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، راشد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.