بلاول بھٹو آج مریم نواز سمیت اپوزیشن رہنماوں کوافطار ڈنر دیں گے
اسلام آباد(زمینی حقائق) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج مریم نواز سمیت اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو افطار ڈنر دیں گے۔
اسلام آباد کے زرداری ہاوس میں افطار ڈنر کے انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ افطار ڈنر میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، سراج الحق سمیت دیگر رہنما مدعو کئے گے ہیں۔
سردار اختر مینگل کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،افطار ڈنر اپوزیشن قیادت ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال اور حکمت عملی پر مشاورت بھی ہو گی۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی کے افطار سے کٹھ پتلی حکومت پریشان ہے۔
حزب اختلاف اکٹھی ہونے سے بیساکھیوں پر قائم حکومت پر لرز طاری ہے،انھوں نے مشورہ دیا کہ فردوس عاشق اور شیخ رشید رونے کی ریہرسل شروع کریں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شرکت کیلئے لاہور سے سیدھی زرداری ہاوس اسلام آبادپہنچیں گی۔
مریم نواز کے ساتھ پارٹی رہنماوں کا وفد بھی چیئرمین پیپلز پارٹی کی طرف سے دیئے جانے والے افطار ڈنر میں شریک ہوگا۔
Comments are closed.