اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

42 / 100

فائل:فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا،معاہدے کے تحت 33اسرائیلیوں کو رہائی ملے گی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں جبکہ 95فلسطینیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دی تھی اور حکومت کو جنگ بندی معاہدیپر عملدرآمد کی سفارش کی تھی۔
ادھر حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ ٹرمپ اور اْن کے ایلچی اسٹیووٹ کوف کے اسرائیل پر دباوٴ کے باعث ممکن ہوا، جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی وجہ بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کی غیر مشروط حمایت تھی۔

Comments are closed.