ملالہ یوسفزئی مہمان خصوصی بن کر رواں ماہ پاکستان آئیں گی
فائل:فوٹو
لندن:دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی مہمان خصوصی بن کر رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔
وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کے مطابق ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔
محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ہے۔
Comments are closed.