آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی

53 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

سڈنی : آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی، سڈنی میں کھیلے گئے فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کے شکست دے کرورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا خواب چکنا چور کر دیا.

پانچویں ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیانے 162رنزکا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ آسٹریلیانے5ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز1-3سے جیت لی ہے۔

میزبان آسٹریلیا کیجانب سے عثمان خواجہ نے 41،ویبسٹرنے39 رنز بنائے، میچ میں10وکٹیں لینے پر اسکاٹ بولینڈمن آف دی میچ قرار دیے گئے۔

بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

انڈیا نے پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 181 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 162رنز بنائے ۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، اس بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔

Comments are closed.