پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، انٹرنیٹ پرٹریفک کی شرح میں 16 فیصد کمی

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، انٹرنیٹ پرٹریفک کی شرح میں 16 فیصد کمی،ایکس بلاکنگ پرکمپنیزناخوش ہیں اور مسائل کی ان کی طرف سے نشاندہی بھی کی گئی۔

پی ٹی اے کی طرف سے انٹرنیٹ میں تعطل اورسست روی پر تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے نیٹ ورکس پر آنیوالے مسائل کی تفصیلات فراہم کردیں۔

ٹیلی کام کمپنیوں کو انٹرنیٹ سلو ہونے کے باعث سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں مسائل کا سامنا رہا،ٹیلی کام کمیونیکیشنز کمپنیز نے ایکس پر بلاکنگ کے مسائل کی بھی نشاندہی کی۔

رپورٹ کے مطابق تمام بڑے ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی گئی،بعض کمپنیز کے نیٹ ورک پر ٹریفک میں 16 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔

فکسڈ لائن آپریٹرز نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران مسائل کی نشاندہی کی،پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سروسز میں خلل کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا کی مختلف ایپس متاثر ہونے ، ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ میں سست رفتاری کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے چیئر مین سجاد سید کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ کی بندش سے ملکی معیشت کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو ارسال کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، ،،انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.