سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

51 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔جناح ہاوٴس حملے میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں، فیلڈ کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں۔

جناح ہاوٴس حملے میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت جبکہ میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاوٴس حملے میں ملوث رئیس احمد ولد شفیع اللّٰہ کو 6 سال قید بامشقت، ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت، علی رضا ولد غلام مصطفیٰ کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ دانش کو 4 سال قید بامشقت، سید حسن شاہ کو 9 سال قید بامشقت، اے ا?ئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین کو 7 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان کو 2 سال قید بامشقت اور ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین کو 7 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ کو 9 سال قید بامشقت، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد کو 8 سال قید بامشقت جبکہ فیصل ا?باد ا?ئی ایس ا?ئی ا?فس حملے میں ملوث حمزہ شریف کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آرمطابق جناح ہاوٴس حملے میں ملوث محمد ارسلان کو 7 سال قید بامشقت، محمد عمیر کو 6 سال قید بامشقت، نعمان شاہ کو 4 سال قید بامشقت جبکہ بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث پیرزادہ میاں محمد اسحاق بھٹہ کو 3 سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ کو 4 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث امجد علی کو 2 سال قید بامشقت جبکہ جناح ہاوٴس حملے میں ملوث محمد رحیم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈ کوارٹر دیر سکاوٴٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب خان کو 4 سال قید بامشقت، جناح ہاوٴس حملے میں ملوث بریگیڈیئر(ر) جاوید اکرم ولد چودھری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت جبکہ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ملٹری کورٹ نے 9 مئی جناح ہاوٴس کیس میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔

پی ٹی آئی نے ملٹری کورٹ کی جانب سے ملزمان کو سزاوٴں کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.