عمران خان نے کہا ہے ٹائم فریم کے اندرمذاکرات میں پیش رفت ہونی چاہیئے، بیرسٹرگوہر
فوٹو: فائل
راولپنڈی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 2جنوری کو ہمارے تمام کمیٹی ممبران مزاکرات کا حصہ ہوں گے، بانی پی ٹی ائی عمران خان نے کہا ہے ٹائم فریم کے اندرمذاکرات میں پیش رفت ہونی چاہیئے، بیرسٹرگوہرنے کہا ہے ہم تحریری طور پر اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
راولپنڈی کی سنٹرل جیل اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے آغاز بارے آگاہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کا کہ عمران خان نے جواب میں کہا ٹائم فریم ہونا چاہیئےجلد سے جلد ہمارے جائز مطالبات ہیں اسپر کوئی پیش رفت ہونی چاہیئےبانی پی ٹی ائی نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹائم فریم کے اندر مذاکرات میں پیش رفت ہو گی ۔
انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بین الاقوامی معاملہ ڈسکس نہیں ہوا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ فارن پالیسی کے معاملات پر چیئرمین،سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کے علاوہ کوئی بات نہیں کرے گا ۔
سول نافرمانی کے حوالہ سے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا سول نافرمانی کی تحریک پر کوئی بات نہیں ہوئی صرف مذاکرات پر بات ہوئی ہمارے 4لوگ کل مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکے،جسکا سپیکر قومی اسمبلی کو پہلے سے بتا دیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اگلے دور کے کئے چارٹر اف ڈیمانڈ حکومت کے اگے رکھیں گے،اور اس پر اگے بڑھیں گے کوشش ہے کہ مذاکرات کے باقاعدہ اغاز سے قبل مزاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہو جائے۔
بیرسٹر گوہر نےکہا کمیٹی بانی پی ٹی ائی نے بنائی ہے مجھ سمیت بہت سارے لوگ اسمیں شامل نہیں ہم مذاکرات کے عمل پر پرامیدہیں،کوشش کرنی چاہیئے کہ سارےمسائل کا حل ضرور نکل ائے بانی پی ٹی ائی پر جتنے مقدمات بنے وہ سارے سیاسی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان سب میں ضمانت ہو چکی ہےایک ہی ریفرنس بچاتھا جسکا فیصلہ ائندہ ماہ ہوناہےہمیں امید ہےکہ اگر فیئر ٹرائل ہوا توبانی پی ٹی ائی اسمیں بھی بری ہوں گے اور ضمانت بھی ملے گی۔
انھوں نے واضح کیا کہ علی امین گنڈا پور اپیکس کمیٹی میں شرکت کے باعث مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکے 2جنوری کو ہمارے تمام کمیٹی ممبران مزاکرات کا حصہ ہوں گے،ہم تحریری طور پر اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں۔
Comments are closed.