جی ایچ کیو حملہ کیس ، شیریں مزاری مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد
فائل:فوٹو
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اے ٹی سی کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، عدالت نے شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چودھری ا?صف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، اجمل صابر اور سکندر زیب پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، کیس میں کل 98 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
مسلسل غیر حاضر رہنے والے 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیا، علی امین گنڈاپور سمیت 23 ملزمان کے ناقابل ضمانٹ وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
بعدازاں راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
خیال رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
Comments are closed.