آرمی چیف سے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم کی ملاقات

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایکسرسائز کیمبرین پٹرول مقابلے برطانیہ میں 4 سے 13 اکتوبر تک جاری رہے، مقابلوں میں 143 ٹیموں نے حصہ لیا، پاک فوج کی ٹیم نے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔

آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق مڈ ویلز، برطانیہ کے سخت اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں منعقد کی جاتی ہے، جس میں جسمانی قوت برداشت، حکمت عملی، اور ذہنی پختگی کو پرکھا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ ٹیم ورک، قیادت، خود نظم و ضبط، جرات، اور سخت ترین آپریشنل حالات میں عزم کا عملی مظاہرہ کرنے کا ایک معیار سمجھی جاتی ہے۔

Comments are closed.