حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

54 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی کردی۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 164.98 روپے  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 151 روپے 73 پیسےکم ہوگئی. 

Comments are closed.