چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ بھارت نے مزید وقت مانگ لیا
فائل:فوٹو
دبئی : چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ بھارت نے مزید وقت مانگ لیا، اس حوالے سے فیصلہ نہ ہو سکا، آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی ہو گیا۔
اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آج بڑے فیصلے کا امکان تھا، دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کا بھی دو ٹوک موٴقف ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی موٴقف ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔
Comments are closed.