برازیلین باڈی بلڈر جِم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
فائل:فوٹو
برازیلیا:برازیل کا نوجوان ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر جِم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ جوز میٹیوس جِم میں ورزش کے دوران گرے اور دوبارہ اٹھ نہ سکے، انہیں موقع پر بچانے کے لیے کوششیں بھی کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز میٹیوس جِم میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایکسر سائز کر رہے تھے اور اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز میٹیوس فٹنس انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور وہ باڈی بلڈنگ کے کئی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے تھے۔
جوز میٹیوس کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں صحت سے متعلق کوئی مسائل نہیں تھے، وہ ایک وکیل اور ماہرِ غذائیت بھی تھے۔
Comments are closed.