پاکستان نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی
فوٹو: سوشل میڈیا
بلاوایو: زمبابوے کوپہلے میچ میں جیت کے بعد دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کاسامنا کرنا پژا، پاکستان نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی جس کے ساتھ ہی ون ڈے میچز کی سیریزایک ایک سے برابرہوگئی۔
زمبابوے کے شہربلاوایو میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا جو گرین شرٹس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے، انکی اننگز میں 17 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ عبداللّہ شفیق نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل پاکستانی بولرز نے میچ میں اچھا آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کے دونوں اوپنرز کو 23 رنز پر پویلین لوٹا دیا۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 1.3 اور دوسری وکٹ 3.5 اوورز میں گری۔
زمبابوے کی آدھی ٹیم 20.2 اوورز میں 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی،اس کے بعد ابرار احمد نے 3، صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرکے میزبان ٹیم کو 145 رنز پر 33ویں اوورز میں آؤٹ کردیا۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 جبکہ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
زمبابوے کے بیٹر ڈیون مائیرز نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ شان ولیمز نے 31 اور کپتان کریگ ایروین نے 18 رنزبنا کر نمایاں رہے،پاکستانی اوپننگ بیٹرصائم ایوب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد اسکا آخری اور فیصلہ کن میچ 28 نومبر کو بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ایک روزہ میچ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، عرفان نیازی، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل تھے۔
Comments are closed.