پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں وہ پر امن مظاہرہ کریں، تشدد نہ کریں، پاکستانی حکام سے انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کے قوانین امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزیدکہا کہ لبنان اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، گزشتہ ہفتے جنگ بندی معاہدے پر بڑی پیش رفت ہوئی، تاہم ابھی معاہدہ فائنل نہیں ہوا۔

Comments are closed.