پرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا،اداروں سے کہتی ہوں،عمران خان بدلہ نہیں لیں گے

53 / 100

فوٹو: فائل

پشاور: بانی پی ٹی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کےلئے عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا ہے۔

ویڈیو پیغام میں اہلیہ بانی تحریک انصاف بشری بی بی کا کہنا ہے کہ کسی کو پرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا،اداروں سے کہتی ہوں،عمران خان بدلہ نہیں لیں گے۔

بشری بی بی نے کہا کہ کسی کوپرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا،ہم نےکبھی قانون کوہاتھ میں نہیں لیا،بانی پی ٹی آئی کہتےہیں طاقت میں آکرمعافی کادروازہ کھولتےہیں۔

بانی پی ٹی آئی کہتےہیں طاقت میں آکرمعافی کادروازہ کھولتےہیں,آپ لوگوں تک بانی پی ٹی آئی کا یہ پیغام نہیں پہنچتا،جوبھی باہرآکربانی کےبدلہ لینےکاپیغام دیتاہےسب جھوٹ ہے،بانی پی ٹی آئی کہتےہیں نہ کبھی بدلہ لیا نہ لونگا.

بشری بی بی اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ آپ لوگوں تک بانی پی ٹی آئی کا یہ پیغام نہیں پہنچتا،جوبھی باہرآکربانی کےبدلہ لینےکاپیغام دیتاہےسب جھوٹ ہے،بانی پی ٹی آئی کہتےہیں نہ کبھی بدلہ لیا نہ لونگا۔

دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے۔

بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

چوبیس نومبر کے احتجاج کے حوالے سے بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ سب 24 نومبر کے احتجاج کا حصہ بنیں، 24 نومبر کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی، جب تک بانی پی ٹی آئی خود تاریخ بدلنےکا اعلان نہیں کرتے احتجاج کی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی۔

بشریٰ بی بی نے کہا عمران خان کا پیغام ہے 24 نومبرتاریخ تبدیل نہیں ہوگی،احتجاج آئین وقانون کے مطابق ہونے والا پرامن احتجاج نہیں روکا جاسکتا ۔

Comments are closed.