پاک چین تعلقات کو ایجنڈے کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کی پاکستان کی آمد کے بارے میں کرکٹ بورڈ ہی کمنٹ کر سکتا ہے، تاہم بھارت کھیلوں کو سیاست کی نذر نہ کرے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پر قیاس آرائیوں پر یقین نہ کیا جائے، پاک چین تعلقات کو ایجنڈے کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی احترام کے ساتھ ایک دوسرے کی سلامتی کا احترام کرتے ہیں، ہم کسی کو پاکستان اور چین کے اسٹریٹیجک تعلقات کو ڈیل ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لندن میں فائز عیسی پر حملے سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی احتجاج حدود کے اندر ہونا چاہیے، پاکستانی جہاں بھی ہیں انہیں عزت و احترام سے پیش آنا چاہیے، کسی کو بھی گالی گلوچ کی اجازت نہیں۔

پاکستان میں آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے بھارتی انکار پر انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی پاکستان کی آمد کے بارے میں کرکٹ بورڈ ہی کمنٹ کر سکتا ہے، تاہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوئی بیک ڈور چینل کام نہیں کر رہے اور کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل دو ستانہ تعلقات ہیں، ہم باہمی مفادات اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہیں، پاکستان امریکی انتظامیہ میں کسی کی تقرری کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زلمے خلیل زاد کے پاس کوئی عہدہ نہیں ، سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا پر کسی قسم کے بیان کا جواب نہیں دیا جاسکتا۔

Comments are closed.