وی پی اینزکی بندش کے معاملے میں ہوش ربا انکشافات

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کی بندش یا بلاکنگ کے معاملے میں ہوش ربا انکشافات ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے بے تحاشا غیر قانونی یو آر ایلز اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔

ان یو آر ایلز اور ویب سائٹس کی فرانزک چھان بین کے بعد ہو شربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ دہشتگرد وی پی این کا استعمال کر اپنی شناخت چھپا لیتے ہیں اور ان غیر قانونی وی پی این کے ذریعے پروپیگنڈہ اور جعلی معلومات کی تشہیر کر ر ہے ہیں۔

اس سلسلے میں متعدد اکاؤنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے آسانی سے ممکن ہے۔
دہشت گرد اپنی شناخت چھپا کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں۔ غیر مصدقہ وی پی این کے استعمال سے دہشت گرد بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں جسکا فوری تدارک ضروری ہے۔
یادرہے کہ ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو تو اسے کھولنے کے لئے وی پی این استعمال کیا جاتا ہے۔ پی ٹی اے نے پاکستان میں غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔

Comments are closed.