پہلا ٹی 20 ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

46 / 100

فائل:فوٹو
برسبین: پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں آسٹریلیاکی جانب سے جیت کے لئے دیئے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 9وکٹو ں کے نقصان پر سات اوورز میں 64رنز بناسکی ۔

آسٹریلیا نے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے، گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ٹم ڈیوڈ 10، جیک فریزر 9 اور میتھیو شارٹ 7 رنز بنا سکے، مارکوس سٹونیئس 21 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، حارث روٴف اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حسیب اللہ خان، حارث روٴف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا سکواڈ جیک فریزر، میتھیو شارٹ، جوش انگلیس (کپتان)، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ بارش کے باعث پہلا ٹی 20 میچ مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا جو بارش کے باعث 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا، محدود وقت کے باعث میچ 7 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

Comments are closed.