اسد قیصر بھی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری ہو گئے

55 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری ہو گئے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا پھر سنا دیا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسدقیصر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔

دورانِ سماعت وکیل عائشہ خالد نے اسدقیصر کی درخواست استثنیٰ دائر کی۔ عدالت میں اسدقیصر کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، جو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے سنایا۔
واضح رہے کہ اسدقیصر کے خلاف توڑپھوڑ دفعات کے تحت تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

Comments are closed.