بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی قائدین گرفتاری کے بعد رہا

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے جانے والے تحریک انصاف کے رہنماوٴں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قائدین بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھڑکو بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا، تمام رہنماوٴں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزیر پر پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام گرفتار پی ٹی آئی قائد کو کچھ دیر بعد اڈیالہ چوکی سے رہا کردیا گیا۔

Comments are closed.