پاکستان کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت

45 / 100

فائل:فوٹو
نیویارک:پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں مساوی اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا موٴثر جواب دینے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے۔ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا۔

Comments are closed.