حزب اللہ کے حملوں کاخوف،یتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا

42 / 100

فائل:فوٹو
تل ابیب : گزشتہ ماہ حزب اللہ کے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی، اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں اور حزب ا للہ کے سربراہ سید حسن نصراللّٰہ پر حملے اور انہیں شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس اور حسن نصراللّٰہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خفیہ ایجنسی موساد کو نئی ہدایات جاری کردیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق پہلی بار کسی اعلیٰ ترین اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کے بعد آج اسرائیلی کابینہ کے پہلے اجلاس میں حملوں کا اعتراف کیا، اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ انہوں نے حملوں پر اصرار کیا تھا جبکہ سابق وزیر دفاع حملوں کے مخالف تھے۔
یاد رہے کہ 17 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔

Comments are closed.