آئی سی سی منتظم کی بجائے پیغام رساں بن گیا، بھارت کے انکار سے پاکستان کو آگاہ کردیا

52 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: آئی سی سی منتظم کی بجائے پیغام رساں بن گیا، بھارت کے انکار سے پاکستان کو آگاہ کردیا، پاکستان کو بتایا گیاہے کہ کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بجائے بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا جواب میں پاکستان کا بھی سخت ردعمل،بھارتی فیصلہ کے بعد حکومت پاکستان نے غور کرنا شروع کردیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس پر حکومت پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا اور ہائبرڈ ماڈل کیخلاف خطرناک حد تک جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی پر زور دیا جائے گا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان میں ہی ہو۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کا ہر فارم پر مقابلہ کرنے اور اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے،اگر بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار کیا تو پاکستان آئندہ کبھی اُن کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گی۔

یہ بھی کہا گیاہے کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم انڈیا کے مدمقابل نہیں آئے گی، حکومت کا سخت مؤقف ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتی ہے۔

حکومتی ذرائع کا موقف ہے کہ اسٹیڈیم بن رہے ہیں سکیورٹی اچھی ہے بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئیں. حکومتی ذرائع کا یہ بھی موقف یے کہ اگر بھارت نہیں آئے گا تو ریونیو نقصان ہمیں ہوگا لیکن جب ہم بھارت سے میچ نہیں کھیلیں گے تب نقصان ان کا بھی ہوگا.

واضح رہے اس سے قبل بھی بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکارکرتارہا ہے جس پر پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیض راجہ نے بھارت نہ جانے کا موقف اپنایا تھا تاہم نجم سیھیٹی کے آنے کے بعد اس فیصلہ پر نظرثانی کی گئی تھی۔

Comments are closed.