پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دے کر شادیاں کرنے والا چینی گروہ گرفتار
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دے کر شادی کر نے والا چینی باشندوں کا گروہ ایف آئی اے نے پکڑ لیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل میو کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔
انھوں نے کہا اسی کریک ڈاون کے تحت ایف آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے، چینیوں پر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد ان سے جسم فروشی کروانے کا الزام ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے گروہ میں ایک خاتون بھی شامل ہے، انھوں نے کہا اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
Comments are closed.