مریم نواز کی نائب صدارت کو عدالت میں چیلنج کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کا مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا نائب صدر مقرر کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا موٴقف ہے کہ سزا یافتہ مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا نائب صدر کیسے بنایا جاسکتا ہے، عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کا یہ بھی موٴقف ہے کہ مریم نواز کو سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے اور ان کی سزا ختم نہیں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے پارٹی عہدے پر پارٹی رہنماوٴں اور وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے جب کہ وزیر خارجہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) میں تنظیم سازی کی گئی ہے جس کے تحت 16 نائب صدور میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جب کہ شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بھی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.