سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک،4 جوان شہید
فوٹو:فائل
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک،4 جوان شہید ہوگئے، کراس فائرنگ جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن عزیز کے چار بہادر فرزند،ٹانک کے رہائشی 38 سالہ نائب صوبیدار طیب شاہ ،ضلع کرک کے 30 سالہ لانس نائیک گلاب زمان ،کرک کے ہی رہنے والے 30 سالہ لانس نائیک مزمل محمود شہید ہوگئے۔
خوارج کے ساتھ جھڑ پ میں شہید ہونے والے چوتھے جوان ضلع اورکزئی کے 28 سالہ لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں، علاقے میں مزید کسی خارجی کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،
نائب صوبیدار تائب شاہ شہید نے زندگی کے 20 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا،نائب صوبیدار تائب شاہ شہید کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں۔
لانس نائیک گلاب زمان شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے،لانس نائیک گلاب زمان شہید نے 9 سال تک وطن عزیز کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا جب کہ لانس نائیک حبیب اللہ شہید کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے، لانس نائیک حبیب اللہ شہید نے 7 سال تک پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑی۔
ضلع کرک کے رہائشی لانس نائیک مزمل محمود شہید کی عمر 37 سال ہے ہے اور لانس نائیک مزمل محمود شہید نے7 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔
Comments are closed.