قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ سے منظور 6 بلز پر دستخط کر دیئے

59 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد : قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ سے منظور 6 بلز پر دستخط کر دیئے، یہ بل  پیر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کئے گئے تھے. 

سروسز چیفس کی مدت 5 سال ہوگی،قائمقام صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔

قائمقام صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دستخط کر دیے۔ قائم مقام صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر دستخط کیے۔

Comments are closed.