اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ، حزب اللہ کے ساتھ معاہدہ کا مسودہ سامنے آگیا

50 / 100

فوٹو : فائل

بیروت : اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ، حزب اللہ کے ساتھ معاہدہ کا مسودہ سامنے آگیا،اسرائیلی فوج لبنان میں بڑے جانی نقصان کے بعد حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا، اسرائیلی سرکاری میڈیا نے جنگ بندی تجویز کا مسودہ نشر کردیا۔

سامنے آنے والے معاہدے کے مسودے کے مطابق فریقین یعنی اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی، اس سے قبل حماس کی جانب سے بھی غزہ میں جنگ بندی بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی گئی تھی.

مجوزہ معاہدہ کے تحت اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی افواج واپس بلالے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔

دوسری جانب نگران لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی نے امید ظاہر کی ہے کہ چند گھنٹے میں جنگ بندی ہوجائے گی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس اور مسودے زیر گردش ہیں مگر یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللّٰہ کو دریائے لطانی سے دور دھکیلنے سے دستبردار ہورہا ہے۔

اس جنگ کے دوران جارح اسرائیل کا بھی بھی جانی نقصان ہوا ہے اور فلسطینی میڈیا کے مطابق رواں ماہ لبنان اور غزہ میں حماس اور حزب اللّٰہ کے ہاتھوں 62 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں.

Comments are closed.