نوازشریف لندن پہنچ گئے، پاکستانیوں کا احتجاج روکنے کیلئے پولیس کی مدد حاصل کی
فوٹو : فائل
لندن : سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نوازشریف لندن پہنچ گئے، پاکستانیوں کا احتجاج روکنے کیلئے پولیس کی مدد حاصل کی گئی، ان کی بیٹی مریم نواز بھی نومبر میں پہلے لندن پھر والد کے یورپ جائیں گی، نوازشریف براستہ دبئی لندن پہنچے ہیں سابق وزیراعظم کا جہاز لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔
میاں نواز شریف کے اپنی رہائش گاہ ایوین فیلڈز پہنچنے پر ن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے استقبال کیا گیا، ن لیگی صدر کی آمد پر باہر احتجاج کرنے والوں نے نعرے لگائے جبکہ پولیس کو نواز شریف کی گاڑی ایون فیلڈ میں داخل ہونے کے لیے مدد کرنا پڑی۔
لندن اپنے گھر پہنچنے پر ن لیگ کے قائد نواز شریف میڈیا سے بات کیے بغیر اپنی رہائش گاہ چلے گئے، سابق وزیراعظم کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ کرنے والوں کو قابو رکھنے کے لیے پولیس اہلکار سڑک کے درمیان میں کھڑے رہے۔
دوسری جانب نواز شریف لندن میں 2 دن قیام کے بعد منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے، امریکا میں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتہ میں لندن پہنچیں گی، جہاں نوازشریف اور مریم نوازشریف اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق نواز شریف دورے کے دوران اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور تاجروں سے بھی گفتگو ہوگی۔ نواز شریف 25 اکتوبر کو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے تھے۔
Comments are closed.