قومی کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا، کئی بڑے کھلاڑی آؤٹ

50 / 100

فوٹو : پی سی بی

لاہور : پی سی بی کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا، کئی بڑے کھلاڑی آؤٹ کر دئیے گئے جبکہ شاہین شاہ سمیت بعض کی کیٹگری میں تنزلی ہوئی ہے، پانچ نئے نام سینٹرل کنٹریکٹ پانے والوں میں شامل ہیں.

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس میں کئی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان اے کیٹگری میں برقرار ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اے سے بی کیٹگری میں تنزلی ہوئی ہے.

سرفراز احمد، محمد نواز، حسن علی، عماد وسیم، فہیم اشرف افتخار احمد، محمد حارث
اور فخرزمان سینٹرل کنٹریکٹ پانے میں ناکام رہے جبکہ کہ انجری کا شکار ہونے والے احسان اللہ کو بھی باہر کر دیا گیا ہے.

پی سی بی نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 25 قومی کرکٹرز کو ایک سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا، 5 کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، سابق کپتان شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

نعمان علی اور ساجد خان کو سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ، نعمان علی اور ساجد خان کو سی کیٹیگری، شاداب خان، عبداللہ شفیق، سلمان آغا اور سعود شکیل، حارث رؤف، صائم ایوب، ابراراحمد سی کیٹگری کا حصہ بن گئے۔

عامرجمال، وسیم جونیئر، محمدہریرہ، میرحمزہ ڈی کیٹگری میں شامل ہیں جبکہ خرم شہزاد، محمد علی،عثمان خان،عرفان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی، کامران غلام بھی ڈی کیٹگری کا حصہ بن گئے۔

افتخار احمد اور احسان اللہ کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا، طیب طاہر شاہنواز دھانی، محمد حارث اور زمان خان بھی کنٹریکٹس سے محروم ہوگئے، ارشد اقبال، حسن علی، اسامہ میر اور امام الحق بھی کنٹریکٹس حاصل نہ کر سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 5 ماہ کی تاخیر کے بعد کھلاڑیوں کیلئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2024 سے لاگو ہوں گے۔

بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار جن 5 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں ان میں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان شامل ہے۔

Comments are closed.