بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے باوجود رہائی نہ ہوسکی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے باوجود رہائی نہ ہوسکی، توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت تو مل گئی تاہم روبکار جاری نہ ہونے کے باعث ان کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا۔
اسپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہو سکی۔۔ ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور کے بھی رخصت پر ہونے کے باعث آج رہائی ممکن نہیں۔۔
پی ٹی آئی وکلاء مچلکے لئے ایک عدالت سے دوسری عدالت چکر لگاتے رہ گئے ۔۔ بشریٰ بی بی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری اور خدیجہ صدیقی نے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس کی عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا تاہم وہ بھی کمرہ عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔
جس کے بعد بشریٰ بی بی کے وکلاء نے سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کردی ۔۔ عدالتی عملے کے مطابق سپیشل جج سنٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں۔
Comments are closed.