بلاول بھٹو زرداری کی رات ایک بجے جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

53 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رات ایک بجے جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، حیدر آباد جلسہ میں شرکت کے بعد بلاول بھٹو زرداری رات گئے ملاقات کیلئے پہنچے. 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے ملاقات پر بھی بات کی. 

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،  بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو موجود تھے. 

رات گئے ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود اور کامران مرتضی موجود تھے. 

Comments are closed.