پی ٹی آئی رہنماوں کو بانی چئیر مین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
فوٹو:فائل
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماوں کو بانی چئیر مین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ،اسد قیصر،حامد رضا اور بیرسٹر علی ظفر آج صبح 8 بجے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے برسٹر علی ظفرکا کہنا ہے کہ آج صبح 8 بجے ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے اڈیالہ جیل جائیں گے اور ان سے پانچ رکنی کمیٹی ملاقات کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست کی گئی تھی اس ملاقات کی، صبح ہم جائیں گے خان صاحب جو کہیں گے وہ ہم کریں گےبانی پی ٹی آئی سے 5 رکنی وفد کی ملاقات ہوگی.
پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں علی ظفر، بیرسٹر گوہر، حامد رضا شامل ہونگےاسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ بھی وفد کا حصہ ہونگے.
اس سے تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جہاں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا.
Comments are closed.