دوسرے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم تبدیل، بابر اور شاہین کے ساتھ سرفراز بغیر موقع دئیے آوٹ
فوٹو: فائل
لاہور: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم تبدیل، بابر اور شاہین کے ساتھ سرفراز بغیر موقع دئیے آوٹ کر دئیے گئے ہیں، پی سی بی نےدوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔
سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ سرفراز احمد اسکواڈ کا حصہ ضرور بنے تاہم بغیر کھلائے انھیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے.
اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، حسیب اللّٰہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ اور محمد علی شامل ہیں۔
محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سیریز کے بقیہ 2 ٹیسٹ میچز 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے مہمان ٹیم میں پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے ہرادیا تھا۔
Comments are closed.