فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : فلم اور ٹی وی کی اداکارہ صبا قمر یونیسف کی بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر کر دی گئی، اقوام متحدہ کے کے ادارے نے انھیں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا.
اداکارہ صبا قمر پاکستان میں بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے یونیسف کے مشن میں شامل ہو گئیں۔
یونیسف نے معروف اداکارہ صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر کر دیا۔
اس حوالے سے صبا قمر نے کہا ہے کہ جہاں کہیں جاؤں گی، سب بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کی حمایت میں کام کرتی رہوں گی.
Comments are closed.