پاکستان کوشکست یقینی، ملتان ٹیسٹ میں روٹ اور بروک نے باولرز کا بھرکس نکال دیا
فوٹو: کرک انفو، سوشل میڈیا
ملتان: پاکستان کوشکست یقینی، ملتان ٹیسٹ میں روٹ اور بروک نے باولرز کا بھرکس نکال دیا، پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے۔
آج کھیل کا آخری دن ہے اور انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف اب بھی 115 رنز کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز 7 کھلاڑی آؤٹ پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔
عبداللّٰہ شفیق اننگز کی پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 11، بابر اعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کے گس ایٹنکسن، برائیڈن کرس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اپنی پہلی اننگ 823 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔جمعرات کو پاکستان کے خلاف 7 وکٹ کے نقصان پر 823 رنز بنائے اور اننگ ڈیکلیئر کی۔
چوتھے روز انگلش بیٹر جو روٹ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جو کہ ان کی چھٹی ڈبل سنچری ہے۔انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 703 رنز پر گری جب جو روٹ 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 779 جبکہ چھٹی وکٹ 797 اور ساتویں وکٹ 799 رنز پر گری۔انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 317 رنز ہیری بروک نے بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے دو، دو جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
Comments are closed.