سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد 3 روزہ دوے پر پاکستان پہنچ گیا
فوٹو: پی آئی ڈی
اسلام آباد: سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد 3 روزہ دوے پر پاکستان پہنچ گیا، وفد کی سربراہی سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کر رہے ہیں
سعودی وفد کے ساتھ 130 سرمایہ کار اسلام آباد پہنچے ہیں ایئرپورٹ پروفاقی وزرا مصدق ملک، جام کمال اور عبدالعلیم خان نےنورخان بیس پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔
دورے کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی وفد میں توانائی، مائننگ، منرلز، ایگریکلچر ، بزنس، سیاحت، انڈسٹری، افرادی قوت اور مختلف شعبوں کے حکام وکمپنیاں شامل ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد کی پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں اور سعودی وفد کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں پردستخط کیےجائیں گے۔
بتایا جاتا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے،اس حوالے سے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھاکہ سعودی وفد کی آمد پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔
انھوں نے کہا پاکستانی معیشت کیلئے اس دورے کے دور رس فوائد حاصل ہوں گے،ان کا کہنا تھاکہ انرجی، مائننگ اور پاور سیکٹرمیں سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
مصدق ملک نے بتایا ٹیکسٹائل سیکٹر، سرجیکل انسٹرومنٹ، فٹ بال مصنوعات کی بڑی مارکیٹ پر ہماری توجہ ہے، پاکستان میں کنسٹرکشن میٹریل بنانے والی کمپنیوں کیلیے راستے کھل رہے ہیں۔
Comments are closed.