پہلا ٹیسٹ تیسرا دن،انگلینڈنے 3 وکٹوں کے نقصان پر492 رنز بنا لئے

50 / 100

فوٹو:کرک انفو 

ملتان: پہلا ٹیسٹ تیسرا دن،انگلینڈنے 3 وکٹوں کے نقصان پر492 رنز بنا لئے، جوروٹ اورہیری بروک سنچریاں بنا کر وکٹ پر موجود،پورے دن کے کھیل میں پاکستان صرف 2وکٹیں حاصل کرسکا۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلیںڈ نے 96 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
اس کے بعد جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 136 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈکٹ 84 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے،میچ ختم ہونے پر جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو 64 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلےٹیسٹ کادوسرا روز،پاکستان 556 پرآوٹ، انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 96 رنز

ملتان: ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنالیے۔انگلینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 460 رنز درکار ہیں۔

پہلےٹیسٹ کادوسرا روز،پاکستان 556 پرآوٹ، انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 96 رنز بنے ہیں جب کہ پہلے ٹیسٹ کے تین دنوں کا کھیل ابھی باقی ہے۔

انگلینڈ کے اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔ زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پرکھیل رہے ہیں اور تیسرے روز کا کھیل آگے بڑھائیں گے۔

پہلی اننگز میں پاکستان کےآل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسرے دن گرنے والی پہلی وکٹ نائٹ واچ مین نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیرکی اکلوتی وکٹ بنے ۔

انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جوروٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا ٹیسٹ، پہلا روز، پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز

ملتان: پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز اچھا آغاز کیا ہے پہلا ٹیسٹ، پہلا روز، پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز، کپتان شان مسعود اور عبداللّٰہ شفیق نے سنچریاں بنائیں۔ 

پہلےٹیسٹ کادوسرا روز،پاکستان 556 پرآوٹ، انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 96 رنز

پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کو 4 رنز بنانے والے صائم ایوب کی صورت میں 8 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ 

دوسری وکٹ پر شان مسعود اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگز سنبھالی اور دونوں کے درمیان 253 رنز کی شرکت قائم ہوئی۔ شان مسعود 151 اور  عبداللّٰہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 261 رنز پر عبداللّٰہ شفیق کی صورت میں گری جبکہ مزید دو رنز بعد 151 رنز بنانے والے شان مسعود بھی پویلین لوٹ گئے۔ 

چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے، 35 رنز پر ناٹ آؤٹ سعود شکیل اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ 

انگلینڈ کی جانب گس ایٹکنسن 2 اور کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، محمد رضوان اور سلمان آغا کی صورت میں میں ابھی پاکستان کی بیٹنگ باقی ہے. 

Comments are closed.