اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی لگا دی
فوٹو:فائل
اسلام آباد: اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی لگا دی، اسرائیل کی جانب سے سے سیکرٹری جنرل یواین کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے.
اس کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجود رکن ممالک کے متعدد نمائندوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں موجود سیکریٹری جنرل کی خدمات کو نہ صرف سراہا ہے.
ان ممالک نے امن کے لئے انتونیو گوتریس کے کردار کی تعریف بھی کی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوںالمناک تباہی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیانات پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت سخت ناراض ہے.
اب لبنان کی عالمی سرحد پار کر کے اسرائیلی ائر فورس اور زمینی فوج کی کاروائیوں کو بھی سیکریٹری جنرل نے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انتونیو گوتریس کے بیان کے بعد اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی اسرائیل کے لئے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے اسرائیل آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
Comments are closed.