جنوبی افریقی سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرزنے بابراعظم کے استعفیٰ دینے پر کیا کہا؟

52 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: جنوبی افریقی سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرزنے بابراعظم کے استعفیٰ دینے پر کیا کہا؟ پاکستانی اسٹاربیٹرکے کپتانی چھوڑنے پردنیا بھرمیں تبصرے ہورہے ہیں۔

سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

بابراعظم کے مستعفی ہونے کے بیان پر اے بی ڈیویلیئرز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مبارک ہو، آپ بہت شاندار رہے ہیں۔ اب آپ اپنی ٹیم کےلیے بہت زیادہ رنز کریں گے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ رات پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

پی سی بی نے بھی ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم کا فیصلہ بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں ان کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

دوسری طرف بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے بعد محمد رضوان کپتانی کے پکے امیدوار ہیں جن کی کرکٹ تھینکگ اور کھیل اب تک سب سے نمایاں ہے جب کہ ٹیم میں غیر  متنازعہ شخصیت بھی ہیں۔

Comments are closed.