حکومت والے خوفزدہ ہیں کہ لوگ اپنا ووٹ کا حق واپس مانگ رہے ہیں، علیمہ خان
فائل:فوٹو
راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے، اسی جج نے عدت کیس کو تین مہینے تک چلایا، اب اس کیس کو بھی گھسیٹ لیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم ہائی کورٹ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو اگر جیل سے نکالنا ہے، اس فسطائیت کو ختم کرنا ہے تو پرامن احتجاج جاری رکھنا ہے، اگر ہم پرامن احتجاج نہیں کریں گے تو انہوں نے ہمیں ان کو نہیں نکالنے دینا، کل ان کو ملٹری جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی کے لوگ اپنی آزادی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج کے لیے نکلے تھے ہم بھی ان کے ساتھ شامل تھے، ہم گواہی دے سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے پولیس نہیں تھی کالے کپڑوں میں کوئی سپیشل یونٹ تھا، وہ بندوق اٹھا کر لوگوں پر ربڑ کی گولیاں سیدھی برسا رہے تھے، علی امین کا بہت بڑا قافلہ برہان تک پہنچا تھا ان پر فائرنگ کی گئی، حکومت والے خوفزدہ ہیں کہ لوگ اپنا ووٹ کا حق واپس مانگ رہے ہیں۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج کبھی روکا نہیں جاتا پرسوں کے احتجاج کو بھی نہیں رکنا چاہیے تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا نہ ہی کوئی چیز کال اف کی جاتی ہے، اب جو احتجاج ہوگا وہ نہیں رکے گا، ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہمیں بانی پی ٹی آئی باہر چاہیے، ہمیں عدلیہ آزاد چاہیے اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی اور قیدیوں کو باہر نکالنے کا کوئی طریقہ نہیں، بدھ کو بہاولپور، میانوالی اور فیصل اباد میں احتجاج ہے، یہ عوام کا ائینی حق ہے، کوئی بھی لوگوں کا آئینی حق نہیں چھین سکتا اور نہ روک سکتا ہے،۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ پر پانچ اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج ہے، کراچی کے احتجاج کے لیے ڈیٹ فائنل کرنا باقی ہے، اسلام آباد کا احتجاج فائنل راوٴنڈ ہوگا، اسکی تاریخ جلد انتظامیہ دے دی گی، آپ جتنی انسو گیس کی شلنگ اور ربڑ گولیاں چلا لیں ہم آئیں گے اور اپنا ائینی حق استعمال کریں گے۔
Comments are closed.